بھیما اور کوئل ساگر کے کنال کے کاموں کو فوری مکمل کریں

   


ضلع کلکٹر کے سری ہرشا کی عہدیداروں کو ہدایت ، نارائن پیٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب

نارائن پیٹ /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا ، آئی اے ایس نے بھیما اور کوئل ساگر پراجکٹ کے کنال کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ آج ضلع کلکٹر نے اپنے چیمبر میں آبپاشی اور محصولات کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھیما اور کوئل ساگر کنالوں سے متعلق باقی ماندہ اراضی کے حصول کیلئے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھیما پراجکٹ کے تحت ایک پیکیج کے تحت 50 ایکر اور دوسرے پیکج میں 83 ایکر مکمل کرکے محکمہ آبپاشی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ سروئیر کو ہدایت کی کہ وہ معاوضے کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرے اور جن کا ٹائٹل پہلے ہی گذر چکا ہے اور معاوضہ کی رقم عدالت میں جمع کروائی گئی ہے ۔ ان کا معاوضہ محکمہ آبپاشی کے حوالے کردے ۔ اسی طرح کوئل ساگر پراجکٹ کینال کے تعلق سے بھی وہ کھیتوں کا دورہ کرکے کسانوں سے بات کرکے اراضی کے حصول کو یقینی نائے ۔ بھیما اور کوئل ساگر کے ذریعہ ربیع کی فصل کیلئے کتنا آبپاشی کا پانی فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی تفصیلات آبپاشی عہدیداروں سے دریافت کی جائے ۔ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کا انہوں نے مشورہ دیا ۔ اس اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے ایس ای نے شرکت کی ۔ انہوں نے کلکٹر کو بتایا کہ اس سال سنگم بنڈہ ذخیرہ آب اور کوئل ساگر ذخیرہ آب میں پانی کی دستیابی کی وجہ سے بھیما کے نیچے 20 ہزار ایکر اور کوئل ساگر کے نیچے 7500 ایکر دائں کنال کے ذریعہ سیراب کیا گیا ۔