ہتھرس۔ضلع میں سی آر پی سی کی دفعہ144کے نفاذ کے علاوئی ائی پی سی اور وبائی امراض ایکٹ کے دفعات کی بھی خلاف ورزی کے پیش نظر بھیم آرمی چیف اور 400-500نامعلوم افراد کے خلاف اترپردیش پولیس نے ایک ایف ائی آر درج کی ہے
اتوار کے روز آزاد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کے لئے ہتھرس پہنچے تھے۔
ان کے کچھ حامیوں کے ساتھ بحث اور مباحثہ کے بعد انہیں آخر کار جانے اورفیملی سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی
#BhimArmy #chief Chandrashekhar Azad on his way to #Hathras to meet the kin of alleged rape victim, who died at Safdarjung hospital on September 29. #HathrasHorrorShocksIndia pic.twitter.com/G2NMZ9WDnk
— Anuja Jaiswal (@AnujaJaiswalTOI) October 4, 2020
#BhimArmy #chief Chandrashekhar Azad on his way to #Hathras to meet the kin of alleged rape victim, who died at Safdarjung hospital on September 29. #HathrasHorrorShocksIndia pic.twitter.com/G2NMZ9WDnk
— Anuja Jaiswal (@AnujaJaiswalTOI) October 4, 2020
ضلع ہتھرس کے ساسنی پولیس اسٹیشن میں 4اکٹوبر کے روز مذکورہ ایف ائی آردرج کی گئی ہے۔
اس میں کہاگیاہے کہ کویڈ19کی گائیڈ لائنس اور علاقے میں سی آر پی سی 144کے نفاذ کے متعلق سمجھانے کے باوجود مذکورہ بھیم آرمی سربراہ اور ان کے حامی سڑک پر دھرنے میں بیٹھ گئے۔
اس کی وجہہ سے سڑک پر ٹریفک میں خلل پڑا گیا اور گاڑیوں کی حمل کو نقل کو یقینی بنانے کے لئے راستہ کی صفائی کے مقصد سے مزید دستوں کو وہاں پر تعینات کرنا پرا تھا
ہتھر س میں اتوار کے روز متوفی کے بھائی بہنوں سے ملاقات کے بعد مذکورہ بھیم آرمی کے چیف نے مطالبہ کیاکہ اس فیملی کووائی زمرے کی سکیورٹی فراہم کی جائے او راس کی کیس کی جانچ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرائی جائے۔
ہتھرس متاثرہ کے والدین کے ساتھ یہاں پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو”وائی زمرہ کی سکیورٹی“ فراہم نہیں کی جاتی ہے تو وہ انہیں اپنے گھر لے کر چلے جائیں گے کیونکہ وہ یہاں پر محفوظ نہیں ہیں
متاثرہ کا بھائی
متاثرہ کے بھائی نے بھی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے معاملے کی جانچ کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
اترپردیش چیف منسٹر نے ہفتہ کے روز اس معاملے کی جانچ سی بی ائی سے کروانے کی مانگ کی ہے۔
علاج کے دوران اس 19ّٓسالہ عورت کی موت دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں 29ستمبر کے روز ہوگئی تھی۔ تمام چاروں ملزمین کو گرفتار بھی کرلیاگیا ہے