بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد لکھنؤ میں گرفتار

   

لکھنؤ: بھیم آرمی چیف چندر شیکھر کو اتوار کی شام یہاں دالی باغ کے علاقے میں واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نظربند رکھا گیا ہے۔

چندر شیکھر آزاد ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گھنٹہ گھر میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے لکھنؤ میں تھے۔

تاہم ایڈیشنل ڈی سی پی چرنجیف ناتھ سنہا نے بھیم آرمی چیف کو تحویل میں لینے کی تردید کی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ جب ہمیں وہاں موجودگی کا علم ہوا تو اضافی دستے گیسٹ ہاؤس بھیجے گئے تھے۔ وہ شاید اپنی تنظیم کی میٹنگوں کے سلسلے میں یہاں آئے ہیں۔

بھیم آرمی کے میڈیا انچارج انوراگ نے کہا کہ چندر شیکھر کو نظربند رکھا گیا ہے اور انہیں سی اے اے مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

چندر شیکھر سی اے اے مخالف مظاہروں کی حمایت میں ملک کا دورہ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک بار انہیں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔