بھینسہ میں عدالت کی جدید عمارت کا افتتاح

   

بھینسہ ۔بھینسہ جونیرسیول جج وجوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ کی جدیدتعمیرکردہ چارکروڑ 35لاکھ مالیت کی عمارت کا افتتاح آج صبح تلنگانہ ہائی کورٹ جج سریمتی جی سری دیوی نے بذریعہ آن لائن انجام دیاجبکہ رسمی طورپرافتتاح متحدہ ضلع عادل آبادضلعی پرنسپل وسیشن جج شریمتی جی پریہ درشنی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس تقریب میں بھینسہ کورٹ جج وی ایشوریا کے علاوہ AGP سنتوش کمار ،صدرباراسوسی ایشن سی شنکرایڈوکیٹ،ڈبلیوبھیم راؤایڈوکیٹ،منیراحمدایڈوکیٹ،انورحسین ایڈوکیٹ،محمدسعیداحمدایڈوکیٹ،امتیازالحق ایڈوکیٹ،ذکی الدین یڈوکیٹ ،پربھودکمارایڈوکیٹ ،رگھویرسنگھ ایڈوکیٹ اورفاطمہ جبین ایڈوکیٹ ،مادھوی لتاایڈوکیٹ کے علاوہ تمام وکلاء،کورٹ عملہ،محکمہ پولیس عہدیداران جن میں رورل سرکل انسپکٹرپراوین کمار،سب انسپکٹران میں بالاکرشنا،وشنوپرکاش،پونم چندرودیگر ،محکمہ آراینڈبی ڈی ای رویندرریڈی،آرسی سی کنٹراکٹرسیدباسط کے علاوہ اس افتتاحی تقریب میں مذہبی ذمہ داران ببرومہاراج ،جامع مسجدامام وخطیب حافظ منیرالدین اورچرچ پادری ودیگرموجودتھے۔اس موقع پرمحکمہ پولیس کی جانب سے ضلعی پرنسپل وسیشن جج پریا درشنی کوسلامی پیش کی گئی۔ بعدازاں مذکورہ ججس اوروکلاء نے کورٹ احاطہ میں شجرکاری بھی کی۔باراسوسی ایشن کی جانب سے تمام شرکاء کوتہنیت پیش کی گئی۔۔