بھینسہ میں پولیس کا فلیگ مارچ

   

بھینسہ : ریاست تلنگانہ کے حساس مقام بھینسہ میں امن و امان کی برقراری کیلئے محکمہ پولیس متحرک انداز میں اپنی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے تہواروں کے علاوہ جمعہ کو ہولی اور شب برات کے پیش نظر بھینسہ میں ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس کی نگرانی میں اہم راستوں ، حساس مقامات اور مختلف سڑکوں پر وجرا گاڑی اور خصوصی پولیس دستوں کے بشمول تقریبا دو سو کے قریب پولیس جوانوں کے ہمراہ فلیگ مارچ نکالا گیا جو پولیس اسٹیشن مارکیٹ علاقے سے نکالا گیا اور شہر میں گشت کرتا دیکھا گیا اس فلیگ مارچ میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار ، سب انسپکٹران ایم اے ملک ، وکرم ، گنیش کے علاوہ رورل سب انسپکٹر سریکانت اور ٹی ایس ایس پی سب انسپکٹر درشن سرنیواس و دیگر موجود تھے۔