بھینسہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کے مستحقین کی نشاندہی

   


5 تا 7 ڈسمبر شہر کے 26 وارڈس میں درخواستوں کی وصولی ، آر ڈی او کا بیان

بھینسہ یکم/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ریوینیو ڈویڑنل آفیسر کے وی وی روی کمار نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر بھینسہ شہر کے 26 بلدی وارڈ کے افراد میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم و تعمیر کیلئے مستحق استفادہ کنندگان کی شناخت کیلئیدرخواست وصول کرنے اور وارڈ سطحی اجلاس کے انعقاد کے لیے جے پی ایس اور بلدی عہدیداروں کو نامزد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور مستحق و اہل افراد سے درخواستیں وصول کرنے کیلئے وارڈوں میں مختص کردہ علاقوں میں حاضر رہنے کی خواہش کی گئی درخواستوں کی وصولی 5 ڈسمبر تا 7 ڈسمبر تک کی جائے گی وارڈ نمبر ایک علاقہ فلٹر بیڈ ایریا ( ایس راجیشور ، امبیکا) ، وارڈ دو نئی آبادی (جادھو سریدھر ، شلپا) ، وارڈ تین اویسی نگر (گونند ، سریدھر) ، وارڈ چار پپری کالونی (بھوجننا ، گنگاملو) ، وارڈ پانچ گوپال نگر (سوجنیہ ، ملکنّہ) ، وارڈ چھ اے پی نگر (ومشی کرشنا ، مہیش) ، وارڈ سات راہول نگر (نوین ، عبدالعزیز خان) ، وارڈ آٹھ راجیو نگر(پراوین ، بھوشن) ، وارڈ نو پھولے نگر (سنتوش ، شنکر) ، وارڈ دس (شیوانند ، سائی کمار) ، وارڈ گیارہ مارواڑی گلی (پرادیپ ، راجشیکھر) ، وارڈ بارہ (پراوین کمار ، شریشا) ،وارتیرہ سدھارت نگر (سنجیو ، انور الدین) ، وارڈ چودہ کسان گلی (سنجے نائک ، حاجی خان) ، وارڈ پندرہ بارہ امام گلی (سری لتا ، لکشمن) وارڈ سولہ محمدیہ کالونی (ومشی آنند ، ویشالی) ، وارڈ سترہ محمدیہ کالونی (سرسوتی ، ونود) ، وارڈ اٹھارہ اویسی نگر (مہیش ، موتی رام) ، وارڈ انیس اسد بابا نگر (انویش کمار ، رجنی کانت) ، وارڈ بیس مدینہ کالونی (ہزاری کرشناوینی ، کرن کمار) ، وارڈ اکیس زین العابدین گلی (بھوجارام ، دیویندر) ، وارڈ بائیس امبیڈکر نگر (سرینواس گوڑ ، مستاق احمد) ، وارڈ تیویس گنیش نگر (جی کملا ، پی سریتھا) ، وارڈ چوبیس قاضی گلی (راتھوڑ سائی ناتھ ، لاونیہ) ، وارڈ پچیس بنگالہ گلی (این پرینکا ، جی سندیہ) ، وارڈ چھبیس چودھری گلی (جی سندھوجا ،محمدخان) کو مقرر کیا گیا۔