بھینسہ کے اقلیتی اقامتی اسکول میں یوم اردو کا انعقاد

   

بھینسہ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر بھینسہ کے اقلیتی اقامتی اسکول و کالج خان آٹو نگر میں یوم اردو تقریب انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی جس کا آغاز امان الدین سال دوم کے طالب علم کی قرآت کلام پاک سے عمل میں آیا جبکہ ہشتم جماعت کے طالب علم محمد مصعب نے حمد پیش کی اور سال دوم کے طالب علم محمد رضوان نے نعت رسول سنائی بعدازاں اسکول و کالج کے اردو معلمین جن میں شیخ عرفان ، محمد اعجاز اور عبدالاحمد نے طلباء کو اردو کی اہمیت و افادیت سے واقف کرواتے ہوئے اردو کو استعمال کرنے کے تلقین کی اس تقریب میں اردو کے نامور شخصیات کے کردار بھی طلباء کے ذریعے ادا کیا گیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سال دوم کے طالب علم فراز علی نے انجام دیئے۔ بعدازاں اردو معلمین کی پرنسپل و اسٹاف کی جانب سے شال پوشی اور تحائف پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل جی سائی ناتھ نے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اردو زبان میں تقریر کی جس پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔