بھینسہ کے مختلف مواضعات میں کورونا کے 48 افراد کے ٹسٹ

   

بھینسہ :بھینسہ ڈیویزن اورشہر میں آئے دن کورونا مثبت کیسوں میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرکاشی ناتھ نے بتایا کہ بھینسہ شہر اور ڈیویزن کے مختلف مواضعات کے(48) افراد میں کورونا کی علامتیں ظاہر ہونے پر گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں ٹیسٹ کیاگیا جس میں بھینسہ شہر کے ایک خانگی ڈاکٹرکے بشمول چھ (6) ارکان خاندان کے علاوہ بھینسہ میں جملہ (10) افراد اور دیگرمواضعات کے دو افراد کورونا مثبت پائے گئے تمام بارہ (12)مثبت افراد کو ہوم کورنٹائن کردیا گیا۔