بہارانتخابات میں کامیاب 68 فیصدافراد جرائم پیشہ

   

نئی دہلی: بہار اسمبلی انتخابات میں کامیاب 241 امیدواروں کے منجملہ 163 امیدوار (68 فیصد) نے اپنے حلفنامہ میں اعلان کیا ہیکہ ان کے خلاف کئی فوجداری مقدمات ہیں۔ جرائم پیشہ افراد اب سیاسی پشت پناہی حاصل کرتے ہوئے ایم ایل اے بن گئے ہیں۔ ان میں آر جے ڈی کے قائدین سرفہرست ہیں۔ 73 فیصد نے اپنا مجرمانہ ریکارڈ پیش کیا ہے۔ 163 منتخب ارکان اسمبلی میں 123 ارکان پر سنگین جرائم کے کیس زیرالتوا ہیں۔ ان میں قتل، غارتگری، قتل کی کوشش، اغوا اور خواتین کے خلاف جرائم شامل ہیں۔ 19 ارکان اسمبلی پر قتل کے مقدمے چل رہے ہیں۔ سال 2015ء میں جرائم پیشہ افراد کی تعداد 142 تھی ۔