بہار۔ سی بی ائی کے ”اراضی برائے ملازمت“ اسکام میں لالو اور بیٹی میسا پر کئے دھاوے

,

   

نئی دہلی۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) نے جمعہ کے روز راشٹرایہ جنتا دل (آجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو او ران کی بیٹی میسا بھارتی کے بہار اوردہلی کے ٹھکانوں پر اراضی برائے ملازمت کے معاملے میں دھاوے کئے ہیں۔

مذکورہ اسکام بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بدلے اراضی لینے کا معاملہ ہے۔ سی بی ائی کے ایک ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں لالو او ردیگر پر ایک تازہ مقدمہ بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے دائر کیاگیا ہے جنھیں سرکاری شعبوں میں ملازمت فراہم کرنے کے حوالے سے جھانسہ دیاگیاہے۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”یادو جب وہ یونین منسٹر تھے‘ اپنی جانب سے راست طور پر بے قصور افراد کو بتایاتھا کہ وہ انہیں ملازمت دلانے میں ان کی مدد کریں گے۔ ملازمت کے متلاشیوں سے انہوں نے اراضی حاصل کی تھی۔

تاہم مذکورہ ملازمتیں انہیں فراہم نہیں کی گئی ہیں“۔ جب لالو اور دیگر کی جانب سے کتنی اراضی حاصل کی گئی ہے پوچھنے پر ذرائع نے کہا ہے کہ وہ اس کی فہرست تیار کررہے ہیں۔

سی بی ائی عہدیداروں نے موقع پر موجود لوگوں کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔ایک ایسے وقت میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ 950کروڑ کے چارہ اسکام میں آجے ڈی قائد کو ضمانت ملی ہے۔ چارہ اسکام کے پاچ معاملات میں پہلے ہی انہیں سزا سنائی گئی ہے۔