بہار اسمبلی انتخابات :مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم

   

آر جے ڈی کو 144 نشستیں ، کانگریس 70 پر لڑے گی
پٹنہ: اسمبلی انتخابات کیلئے مہاگٹھ بندھن میں نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ آر جے ڈی 144 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی تو وہیں کانگریس 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم میںآر جے ڈی کو 144 نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ کانگریس 70 پر چناؤ لڑے گی ۔ بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ علاوہ ازیں والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ بھی کانگریس کے کھاتے میں گئی ہے۔ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یو امیدوار ویدھناتھ پرساد مہتو نے اس سیٹ پر جیت حاصل کی تھی۔ ان کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی ہے۔سی پی آئی کے کھاتے میں 6 ، سی پی آئی ایم کو 4 اور سی پی آئی ایم ایل کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔ اگلے دو تین دنوں میں وی آئی پی اور جے ایم ایم کی سیٹوں کے بارے میں آر جے ڈی اعلان کرسکتی ہے۔ بہار میں اسمبلی کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 243 ہے۔