بہار اسمبلی چناؤ میں مجلس کا 50 نشستوں پر مقابلہ

   

حیدرآباد : بہار کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں حیدرآباد کی مقامی جماعت مجلس 50 نشستوں پر مقابلہ کریگی۔ بہاری یونٹ کے صدر اور سابق رکن اسمبلی اخترالایمان نے یہ اعلان کیا اور کہا کہ نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ ہماری تنظیم مزید ایسے حلقوں کا سروے کر رہی ہے جہاں سے مقابلہ کیا جاسکتاہے۔ 2015 کے اسمبلی انتخابات میں مجلس نے 6 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا لیکن ایک بھی نشست پر کامیابی نہیں ملی۔ بعد میں کشن گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں مجلس کو کامیابی ملی۔ جون میں 32 امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا اور مزید18 امیدواروں کی فہرست اخترالایمان نے جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے 50 حلقوں کی نشاندہی کی ہے جن پر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔