بہار انتخابات : مودی سمیت 30 بی جے پی قائدین کی مہم

,

   

فہرست میں راج ناتھ سنگھ ،امیت شاہ ، یوگی ادتیہ ناتھ ، سمرتی ایرانی بھی شامل

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے انتخابی مہم چلانے کیلئے اپنے اہم قائدین کی فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی نے بہار انتخابات میں اپنے 30 سینئر قائدین کو تشہیری مہم میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی مرکزی وزرا اور بہار کے بڑے بی جے پی لیڈروں کے نام شامل ہیں۔اسٹار مہم جو کی فہرست میں اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا نام بھی شامل ہیں۔ تاہم بی جے پی کی حکمرانی والی کسی دیگر ریاست کے چیف منسٹروں کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔ فہرست میں ایک اور نام غائب ہے۔ بہار انتخابات کے اعلان کے بعد جنوبی ہندوستان کے نوجوان لیڈر تیجسوی سوریہ کو بھی بی جے پی بہار دورے پر لے گئی تھی ، لیکن اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سوریہ کا نام شامل نہیں ہے۔ بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال ، سشیل کمار مودی اور پارٹی کے ریاستی انچارج بھوپیندر یادو کا نام بھی اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں شامل ہے۔بہار اسمبلی انتخابات کیلئے جو فہرست جاری کی گئی ہے ، اس میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ جے پی نڈا ، راجناتھ سنگھ ، امیت شاہ ، دیویندر فڑنویس ، رادھا موہن سنگھ ، روی شنکر پرساد ، گری راج سنگھ ، اسمرتی ایرانی ، اشونی چوبے ، نتیانند رائے ، آر کے سنگھ ، دھرمیندر پردھان ، یوگی آدتیہ ناتھ ، رگھوبر داس ، منوج تیواری ، بابولال مرانڈی ، نند کشور یادو ، منگل پانڈے ، رام کرپال یادو ، سشیل سنگھ ، چھیدی پاسوان ، سنجے پاسوان ، جنک چمار ، سمراٹ چودھری ، ویویک ٹھاکر اور نویدیتا سنگھ کے نام شامل ہیں۔