بہار : دوکاندار کو گولی مار دی گئیواقعہ سی سی ٹی وی میں قید

   

حاجی پور : بہار کے حاجی پور میں ایک دوکاندار کو دو نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ سارا واقعہ سی سی کیمرے میں قید ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی اجئے تیواری اپنی دوکان کے باہر ٹہل رہا تھا ۔ دو لوگ آئے اور سگریٹ خریدنا چاہا ۔ تیواری جب دوکان میں سگریٹ نکال رہا تھا دونوں نے یکے بعد ایک اس پر فائرنگ کردی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دونوں حملہ آور فرار ہوگئے ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تیواری ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو سے بہت قریب تھا ۔پولیس کی جانب سے اس معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔