پٹنہ ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ کے رمنا روڈ علاقہ میں جو مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرشاد کا پارلیمانی علاقہ ہے ، ایک شخص جو پیشہ سے انجنیئر بتایا گیا ہے ، ایک ہی وقت میں بیوی کو تین طلاق دینے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پیرا بھور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رضوان احمد خاں کے مطابق وہ اپنی سالی کے گھر آیا ہوا تھا ، اس نے اپنی بیوی کو موقع پر ہی تین طلاق دیدی اور جس وقت وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس کو گرفتار کر لیا گیا اور اس پر 2019 ء کے جدید مسلم پروٹیکشن قانون کے تحت عدالت میں پیش کرکے 14 دن کیلئے حراست میں بھیج دیا گیا۔