بہار میں جی ڈی پی کی شرح نمو 14.5 فیصد، معیشت 8.54 لاکھ کروڑ

   

پٹنہ: بہار میں زراعت، صنعت اور خدمات سمیت تمام شعبوں کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ مالی سال میں معیشت کا حجم 8.54 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں جی ایس ڈی پی کی شرح نمو قومی اوسط سے زیادہ یعنی 14.5 فیصد بتائی گئی ہے ۔وزیر خزانہ سمراٹ چودھری نے جمعہ کے روز بجٹ اجلاس کے پہلے دن ایوان میں اقتصادی سروے 2024-25 پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ ریاست کی جی ایس ڈی پی میں موجودہ شرح پر 14.5 فیصد شرح نمو کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔