پٹنہ۔ مبینہ میویشیوں کی چوری کے الزام میں موکاما علاقے کے قریب منگل کے روز ایک نوجوان کے ساتھ اس قدر پیٹائی کی گئی کہ اسکی موت ہوگئی‘ منگل کے روز پولیس نے اس بات کی جانکاری دی۔
پولیس کے مطابق پیر کی رات میں یہ واقعہ اسوقت پیش آیاجب برہا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان مور گاؤں میں میویشیوں کی چوری کی منشاء لے کر داخل ہوئے تھے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ”ہنگامے کے دوران میویشیوں نے جب شوروغل شروع کردیا‘ کچھ گاؤ ں والے جاگ گئے اور مبینہ چوروں کاتعقب شروع کردیا۔
گاؤں والوں کے ہاتھ ایک فرد لگا او رماباقی فرار ہونے میں کامیاب رہے“۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے مشتبہ چورکو بے رحمی کے ساتھ پیٹا۔ جیسے ہی پولیس کو واقعہ کی جانکاری ملی وہ موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کے ہاتھوں سے مذکورہ نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس کو اسپتال میں داخل کیاگیا‘ جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔اسٹنٹ سپریڈنٹ آف پولیس نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ مذکورہ یوتھ کی شناخت بارہا پور کے ساکن ماتلو بند کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”ہم نے 12-15لوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے“