بہار میں 10 لاکھ نوکریاں دینے تیجسوی یادو کا وعدہ

,

   

نتیش کمار حکومت کو بہار کے نوجوانوں کی فکر نہیں ،آر جے ڈی لیڈر کی پریس کانفرنس

پٹنہ : آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے آج کہا کہ بہار میں ہماری حکومت آئی تو ریاست میں 10 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے جو مستقل ہوگی۔ بہار میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسودی یادو نے آج پریس کانفرنس کے ذریعے بیروزگاری کے معاملے پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راسٹریہ جنتادَل کی جانب سے گزشتہ دنوں بے روزگاری پورٹل بنایا تھا۔ جس میں اب تک 9 لاکھ 47 ہزار 334 بے روزگار نوجوانوں نے اپنے بایو ڈاٹا کے ساتھ اندراج کیا ہے، وہیں مسڈ کال سے 13 لاکھ 11 ہزار 626 نوجوانوں نے اندراج کیا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 58 ہزار نوجوانوں نے بے روزگار پورٹل پر اپنا اندراج کیا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو نوجوانوں کے روزگار اور پلائن کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں شدید اضافہ ہوا ہے جس سے نوجوان پریشان ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ ‘ریاست میں 60 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے جبکہ 48 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ ریاست میں 10 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمتوں کا عہدہ خالی ہے، لیکن ڈبل انجن کی حکومت خاموش ہے۔تیجسوی یادو نے کہا کہ ‘اگر ہماری حکومت بہار میں آئی تو پہلا کام بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ پلائن کیسے روکا جائے اس پر بھی ہم کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے پہلے کابینہ میں ہی 10 لاکھ ویکنسی نکال کر نوجوانوں کو ملازمت دں گے۔ یہ ملازمت یقینی طور پر سرکاری اور مستقل عہدے پر ہوگی۔