بہار کے ہاسپٹل میں موبائیل فون ٹارچ کی روشنی میں علاج

   

پٹنہ:بہار میں ’سْشاسن بابو‘ نتیش کمار کے راج میں محکمہ صحت سے بدحالی کی تصویر سامنے آئی ہے۔ بی جے پی۔جنتا دل یو حکومت میں محکمہ صحت کی صورت حال پر سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ بدحالی کی یہ تصویر سہسرام کے صدر ہاسپٹل سے آئی ہے۔ ہاسپٹل میں بجلی کی سربراہی ٹھپ ہونے سے ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ میں موبائل فون کی لائٹ سے مریضوں کا علاج کرتے دیکھے گئے۔ صدر ہاسپٹل کے ڈاکٹر کا جو بیان آیا ہے وہ موجودہ حکومت پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ڈاکٹر برجیش کمار نے کہا کہ ’’کچھ مسائل کے سبب ہاسپٹل میں بار بار بجلی کٹوتی ہوتی ہے۔ ہمیں ہر دن ایسے حالات سے نمٹنا پڑتا ہے۔‘‘کورونا بحران کے دوران بہار کے ہاسپٹلس میں بدحال انتظامات کی تصویر سبھی نے دیکھی ہے۔ کورونا بحران کے دوران بی جے پی حکومتوں نے اسپتالوں کے انتظامات کو درست کرنے کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے تھے، لیکن حقیقت کیا ہے، اس خبر سے انداز لگا یا جا سکتا ہے ۔