نئی دہلی 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے بہاماس کیلئے ایک ملین ڈالرس کی انسانی بنیاد وں پر امداد کا اعلان کیا ہے ۔ بہاماس میں خطرناک طوفان نے تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستان اس مشکل وقت بہاماس کے ساتھ ہے اور ممکنہ حد تک اس کی مدد کی جا رہی ہے ۔