بہت جلد قلعہ گولکنڈہ پر قبضہ ہوگا۔ تلنگانہ بی جے پی چیف

,

   

بنڈی سنجے کمار نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس کو سخت مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا
حیدرآباد۔دوباک کے ضمنی انتخابات کے فوری بعد تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چیف اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈ ی سنجے کمار نے منگل کے روز کہاکہ 2023کے اسمبلی الیکشن تک بی جے پی اسی طرح جیت حاصل کرتی رہے گی۔

انتخابی نتائج کے فوری بعد میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی(ٹی آر ایس) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مجوزہ بلدی گریٹر حیدرآباد انتخابات میں دوباک کے نتائج کو دہرائیں گے اور مغرور ٹی آر ایس کو لوگ سبق سیکھائیں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”بہت جلدہم گولکنڈہ قلعہ پر قبضہ کریں گے اور آنے والے دنوں میں ٹی آر ایس کوسخت مقابلوں کا سامنا کرنا پڑیگا“۔

ٹی آر ایس پر برہمی کا اظہار رتے ہوئے نے رپورٹرس کو بتایا کہ اب بھی برسراقتد ار پارٹی کے انکھیں ”کھلی نہیں“ ہیں۔

انہوں نے الزام لگایاکہ منگل کے روز جیت کی ریالی نکالنے سے بھی ٹی آر ایس پارٹی نے روکنے کی کوشش کی ہے۔ سنجے جو اپنے سخت اور فرقہ وارانہ بیانات کے سبب پہچانے جاتے ہیں اپنے متنازعہ بیانات کے اکثر گھیرے میں رہتے ہیں۔

دوباک کی جیت بھگوا پارٹی کے لئے نئی جان پیدا کردی ہے جو برسراقتدار ٹی آ رایس کے خلاف مرکزی اپوزیشن ہونے کا دعوی کررہی ہے۔

اس کے علاوہ ان کا ”گولکنڈہ قلعہ پر قبضہ“ کا بیان گولکنڈہ علاقے میں راستے تیار کرنے کا حوالہ دیکھائی دے رہا ہے جو عام طور پر مسلم اکثریت والے علاقے کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس کی نمائندگی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کررہی ہے۔