بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بنائیں گی: دپیکا

   

ممبئی،11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکارہ دپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بنائیں گی۔دپیکا نے فلم ’چھپاک‘ سے ایک پروڈیوسر کے طورپر شروعات کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب آگے وہ آگے فلمیں بنانے کے لئے چناؤ کس طرح کریں گی۔دپیکا سے سوال کیاگیا کہ ایک پروڈیوسر کے طورپر وہ اپنے پروڈکشن میں کس طرح کی فلمیں بنائیں گی۔اس وقت چھپاک کے علاوہ اور کون کون سی فلمیں ہیں؟ جواب میں دپیکا نے کہاکہ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس میں اندھا دھند فلمیں بنانا نہیں چاہتی،میں فلموں کا پروڈکشن مکمل طورپر دیکھ بھال کروں گی،جیسے ایک اداکار کے طورپر میں فلم کی اسکرپٹ کا چناؤ کرتی ہوں،ٹھیک ایسا ہی طریقہ فلم پروڈکشن کا ہوگا۔