بہن کو ہراساں کرنے پر برادرنسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

   

حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بہن کو مسلسل ہراساں کرنے کے نتیجہ میں برادر نسبتی نے اپنے بہنوئی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کے کرانتی ریڈی جو خانگی ملازم تھا اور ورنگل کا متوطن تھا۔ وہ اپنی بیوی سے اکثر حالت نشہ میں جھگڑا کیا کرتا تھا جس سے تنگ آکر وہ اپنے مائیکے واقع میاں پور واپس لوٹ گئی تھی۔ کرانتی ریڈی اپنے سسرالی مکان بھی پہنچ گیا اور وہاں پر 16 اکٹوبر کو دوبارہ جھگڑا کیا جس پر اس کی ساس رتنماں نے اسے ڈھکیل دیا اور اپنے بیٹے اپرنا کو طلب کرتے ہوئے اس بات سے واقف کرایا۔ کرانتی ریڈی پر اپرنا نے وزنی پتھر سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس میاں پور نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ب