اگرہ۔ ایک 90 سالہ عورت مایا دیوی کی مبینہ طور پر 60سالہ بہو نے بے رحمی سے جھاڑو کے ساتھ پیٹائی کی کیونکہ بہو کی جانکاری کی بغیر مذکورہ ساس گھر سے باہر چلی گئی تھی۔
سوشیل میڈیا پر واقعہ کا ویڈیو وائیرل ہوا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا دیوی کھاٹ پر لیٹی ہوئی ہے اور مدد کے لئے آہ وبکا کررہی ہے جبکہ اس کی بہو منی دیوی اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کررہی ہے
ایف ائی آر رجسٹرارڈ ہوا
واقعہ پر سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے آگرہ پولیس نے اب منی دیوی کے خلاف سی آ ر پی سی کی دفعہ 151کے تحت ایف ائی آر درج کی ہے۔
مذکورہ عورت کو سب ڈیویثرنل مجسٹریٹ(ایس ڈی ایم) کی عدالت میں پیش کیاگیا اور بعد میں اس کو پیر کے روزضمانت دیدی گئی۔
سپریڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) کے وینٹک اشوک نے رپورٹرس کو بتایاکہ متاثرہ اور ملزم دونوں بیوہ ہیں اور بھاؤ پورا گاؤں میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں
پولیس کی منی دیوی کو ہدایت
منی دیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ساس کے بناء بولے گھر سے باہر چلے جانے کی وجہہ سے کافی مایوس ہے اور پھر گاؤں بھر تلاش کے لئے نکلنا پڑتا ہے۔
مذکورہ ایس پی نے کہاکہ منی دیوی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ معمر عورت کے ساتھ کوئی بدسلوکی نہیں کرے اور اس کااحترام کریں۔ پولیس نے مایا دیوی کو کھانا دیا اور مستقبل میں مدد کا بھروسہ بھی دلایاہے۔