کشن ریڈی بیان سے یا وزارت سے دستبردار ہوجائے ، ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) : وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راتھوڑ نے مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کی جانب سے بیارم اسٹیل فیکٹری کے قیام کو ناممکن قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشن ریڈی کا شخصی فیصلہ ہے یا مرکزی حکومت کا موقف ہے اس پر وضاحت کی ضرورت ہے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ایم کویتا رکن اسمبلی ریڈیا نائیک بھی موجود تھے ۔ ستیہ وتی راتھوڑ نے کہا کہ بیارم اسٹیل فیکٹری تلنگانہ کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم آندھرا پردیش کے بل میں یو پی اے حکومت نے بیارم میں اسٹیل فیکٹری قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ ماہرین کی کمیٹی نے ماضی میں بیارم میں اسٹیل فیکٹری کے قیام کی حمایت کی تھی ۔ 100 تا 150 سال کی ضرورت لوہے کی پیداوار کی کانیں موجود ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا تھا ۔ لیکن کشن ریڈی کے اعلان سے تلنگانہ پر بجلی گری ہے ۔ کشن ریڈی کے رویہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تلنگانہ میں پیدا ہی نہیں ہوئے۔ تلنگانہ سے مرکزی وزارت میں شامل ہونے کے باوجود تلنگانہ کیلئے جی کشن ریڈی نے آج تک اچھا کام نہیں کیا ۔ وہ صرف مجسمہ بنے ہیں ۔ کشن ریڈی فوری بیان سے دستبرداری اختیار کرلیں یا مرکزی وزارت سے مستعفی ہوجائیں ۔ تقسیم آندھرا بل میں تلنگانہ سے جو وعدے کئے گئے ان میں ایک کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ آندھرا میں قبائلی یونیورسٹی قائم ہوگئی ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے اراضی دینے کے باوجود مرکزی حکومت نے یونیورسٹی قائم نہیں کی ۔۔ ن