بیت المقدس میںمکانات مسمار ہونے سے فلسطینی خاندان دربدر

   

یروشلم : اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عیساویہ میں 4مکانات مسمار کرکے فلسطینی خاندان کو دربدر کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عبید خاندان کو مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے عیساویہ میں عبید محلے میں زیر تعمیر 2 مکانات کو مسمار کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ان سے کہا گیا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے مکانات خو نہ مسمار کیے تو قابض بلدیہ انہیں مسمار کرنے پرمجبور ہوگی اور مسماری کے تمام اخراجات ان سے وصول کیے جائیں گے۔