بیجل، کجریوال اور سسودیا کا مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی۔ دہلی کے لفٹننٹ گورنر انل بیجل ، وزیراعلی اروند کجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر سلام کیا۔ بیجل نے ٹوئٹ میں کہاکہ ‘‘مہاتما گاندھی جی کو ہزاروں سلام۔ عدم تشدد اور ستیہ گرہ کے انکے اصول ہمیشہ قوم اور دنیا کو راہ دکھاتے رہیں گے ۔ انہوں نے شاستری جی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سادگی، حب الوطنی ، ایمانداری تمام ملک کے عوام ، خاص طور پر نوجوان نسل کے لئے ایک تحریک ہے ۔ کجریوال نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی جی کے خیالات نہ صرف ہندستان بلکہ پورے عالمی سماج کو سچ، عدم تشدد اور نیکی کی راہ دکھاتے ہیں۔انہوں نے شاستری جی کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری جی کی یوم پیدائش پر انہیں سلام۔ شاستری جی کی سادگی، ایمانداری اور قیادت ہر نوجوان نسل کے لئے ایک ترغیب ہے ۔ نائب وزیراعلی سسودیا نے ٹوئٹ میں کہا کہ گاندھی جی نے ملک کے لئے جو بھی خواب دیکھے ، اس میں سے ایک حصہ تعلیم کا بھی ہے ۔ ہم اسی کواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔