بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے میں ایرانی فوجی مشیر کی موت

   

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی حملے میں ایران کے فوجی مشیر میلاد بیدی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے چہارشنبہ کو اطلاع دی ہے کہ بیدی کی موت دحیح کے مضافات میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں ہوئی جہاں حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکور رہ رہے تھے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیدی شکور عمارت کے قریب تعینات تھے اور ان کی موت کا اعلان کرنے میں تاخیر ان کی شناخت کے بارے میں ابتدائی غیر یقینی کی وجہ سے ہوئی۔واضح رہے کہ منگل کی شام اسرائیل نے دحیح کے نواحی علاقے میں حزب اللہ کی شوریٰ کونسل کے قریب ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے تین میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں شکور اور پانچ دیگر افراد ہلاک جبکہ 74 دیگرافراد زخمی ہوئے تھے ۔