بیروزگاری اور کسان آندولن پر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اورایک مہینے سے زیادہ عرصے سے جاری کسان آندولن کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا ہے کہ اسے کسانوں، مزدوروں، غریب اور عام آدمی کی نہیں بلکہ صنعت کار دوستوں کی فکرہے ۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’نوجوانوں پر بیروزگاری کی مار، عوم پر مہنگائی کا ظلم، کسان پر ‘دوستوں’ والے قوانین کا حملہ، یہی ہے مودی حکومت۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ نومبر میں 35 لاکھ لوگوں کی نوکریاں چھین گئی ہیں۔ ملک میں روزگار میں کمی آئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ۔ کانگریس مودی حکومت کی شروعات سے ہی مہنگائی اور بیروزگاری پر مسلسل توجہ دلاتی رہی ہے۔