بیرونی کھلاڑی پاکستان میں سکیورٹی میں کمی کے خواہاں

   

کراچی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز کوچنگ اسٹاف اور دیگر مہمانوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے اور وہ یہاں آنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم غیرملکی کرکٹرز سکیورٹی میں کمی چاہتے ہیں۔ وہ باہر نکلنا چاہتے ہیں، شہر دیکھنا ، گولف کھیلنا اورعوام سے ملنا چاہتے ہیں۔