بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کا امکان مسترد

   

اسلام آباد : حکومت نے اگلے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے امکان کو مسترد کر دیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد اس امکان کو مسترد کرنے کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری آئندہ عام انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو منسوخ کرنے اور عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کو روکنے کیلئے انتخابی ترمیمی بل، 2022 پاکستان کی قومی اسمبلی نے گذشتہ سال مئی میں منظور کیا تھا۔یہ پیشرفت سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ میں ختم کرنے کے بعد ہوئی جس نے انتخابات کیلئے ای وی ایم کے استعمال کی منظوری دی تھی۔