بیشتر انجینئرنگ کالجس کی فیس 75 ہزار سے متجاوز

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے بیشتر انجینئرنگ کالجس کی سالانہ فیس 75 ہزار روپئے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاست کے 176 انجینئرنگ کالجس کے منجملہ 50 سے زیادہ کالجس میں فیس سالانہ ایک لاکھ روپئے کے قریب ہوگئی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے تقریباً 120 انجینئرنگ کالجس کی فیس سالانہ 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ کالجس کے اس فیصلہ سے غریب اور متوسط خاندانوں کے طلبہ کو مایوسی کا سامنا ہے۔