شمس آباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں 29 اگست کی رات 12 بجکر 17 منٹ پر دنیا کی سب سے بڑی بیلوگا ایر بس نے تیسری مرتبہ لینڈ کیا ۔ ایرپورٹ عہدیداروں اور عملہ نے ہوائی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بیلوگا ایر بس وہیل مچھلی کی جسامت رکھنے والی فلائیٹ نمبر A300-608ST مسقط سے روانہ ہوئی اور شمس آباد ایرپورٹ پر ایندھن بھرنے اور عملہ کو آرام کے لیے تین گھنٹوں تک شمس آباد ایرپورٹ پر رکی رہی ۔ بیلوگا ایر بس آنے سے ایرپورٹ کا نظارہ ہی تبدیل ہوگیا تھا ۔ ایر بس دسمبر 2022 میں پہلی مرتبہ ، اگست 2023 میں دوسری مرتبہ اور اب 29 اگست 2024 میں تیسری مرتبہ شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی ۔ جو حمل و نقل کے لیے کئی ممالک کا سفر کرتی ہے ۔۔