بیماری کا بہانہ بناکر عدالت میں حاضر کا عذر پیش کرنے والی پرگیا سنگھ ٹھاکر شادی میں رقص کررہی ہیں

,

   

انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی جوان عورتوں کی ایک جڑواں شادی جو بھوپال میں ایم پی کے مکان پر منعقد ہوئی تھی‘51پرگیا ٹھاکر اس میں رقص کرتی ہوئی نظر ائی ہیں۔


نئی دہلی۔ بیماری کا حوالہ دے کر عدالت میں حاضر ہونے کا عذر پیش کرنے والے بی جے پی کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کا ہفتوں بعد ان لائن ویڈیو منظرعام پر آیاہے جس میں وہ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی جوان عورتوں کی ایک جڑواں شادی جو بھوپال میں ایم پی کے مکان پر منعقد ہوئی تھی‘51پرگیا ٹھاکر اس میں رقص کرتی اور لوگو ں سے ان کے ساتھ شامل ہونے کا استفسار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دولہنوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ وہ وہاں پر بہت خوش تھیں اور انہیں تشفی محسوس ہورہی ہے۔ دولہنوں میں سے ایک والد جو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں نے کہاکہ وہ بھوپال رکن پارلیمنٹ کے مشکور ہیں کیونکہ انہوں نے ان کی بیٹی شادی کا انتظام کیاہے۔

مذکورہ ویڈیو پر کانگریس قائدین نے تبصرہ کرتے ہوئے خرابی صحت کی وجہہ سے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں وہ عدالت میں حاضری کا عذر پیش کررہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا اورمدھیہ پردیش کانگریس لیڈر نریندر سالوجہ نے دونوں ویڈیوز ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی دیکھیں بہن پرگیا باسکٹ بال کھیلتے او ررقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں‘ وہ بھی بغیر کسی سہارے کے‘ وہ بہت صحت مند نظر آرہی ہیں اور ایک سوالیہ نشان لگادیا۔

https://twitter.com/NarendraSaluja/status/1412772711269498882?s=20

یکم جولائی کے روز مسٹر سالوجہ نے پرگیا ٹھاکر کا ایک ویڈیوشیئر کیا جس میں وہ باسکٹ بال کھیل رہی ہیں اورلکھا کہ”ہم نے بھوپال ایم پی کو صرف وہیل چیر پر دیکھا مگر آج ہمیں خوشی ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے بھوپال اسٹیڈیم میں باسکٹ بال کھیل رہی ہیں۔

ابتک ہمیں جانکاری تھی کہ وہ زخموں کے سبب چل نہیں سکتی اور برابر کھڑی بھی نہیں ہوسکتی تھیں؟اوپر والا ہمیشہ انہیں تندرست رکھے“۔

https://twitter.com/NarendraSaluja/status/1410621073607913477?s=20

جولائی 7کا ڈانس ویڈیو جس میں ایم پی رقص کرتے ہوئی نظر آرہی ہیں ان کی بھوپال والی رہائش کا ہے۔ رپورٹرس کاکہناہے کہ مذکورہ دوبہنوں چنچل او رسندھیا کی پرگیاٹھاکر سرپرست ہیں‘ جس کی شادی چہارشنبہ کے روز ان کے مکان پرہوئی تھی۔

مذکورہ ایم پی کے حوالے سے یہ بھی کہاجارہا ہے کہ یہ دو بہنوں کو وہ اپنی بیٹیاں تسلیم کرتی ہیں اور ان جوڑوں کی سرپرستی وہ جاری رکھیں گی۔

پرگیا ٹھاکر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہہ سے جانی جاتی ہیں اور کئی مرتبہ ان کی پارٹی بی جے پی کو بھی اس کی شرمندگی کاسامنا کرنا پڑا ہے‘ وہ مالیگاؤں 2008بم دھماکوں کے ملزم ہیں او رضمانت پر رہا کی گئی ہیں۔

سال2017میں ضمانت ملنے سے قبل وہ نو سال جیل میں رہی ہیں۔ مالیگاؤں میں پیش ائے مذکورہ موٹرسیکل بم دھماکے میں 6لوگوں کی موت اور100سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے