بیمار بیٹی کیلئے سفر کی اجازت پر حکومت نے طیارہ فراہم کردیا

,

   

ریاض۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیرمیں اپنی بیمار بیٹی کے علاج اور اسے ریاض تک سفر کی اجازت کے حصول کے لیے پریشان شہری کو وزارت صحت کی طرف سے ایسی سہولت فراہم کی گئی جس پر شہری ششدر رہ گیا۔ اسے یقین نہیں تھا کہ عسیر سے ریاض کے سفر میں حکومت اسے خصوصی طیارہ فراہم کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کی وبا کی وجہ سے وزارت صحت اس وقت سب سے مصروف ترین محکمہ ہے مگر عسیر سے تعلق رکھنے والے شہری حسن الخبرانی کو حکومت کی طرف سے دی گئی سہولت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تمام تر بحرانوں میں شہریوں کی سہولیات حکومت کے لیے ہرچیز پرمقدم ہیں۔سن الخبرانی نے کہا کہ اس نے وزارت صحت کے حکام سے رابطہ کیا اور اپنی 12 سالہ بیٹی کے ریاض میں علاج کے لیے سفر کی اجازت مانگی۔ الخبرانی نے حکام کو بتایا کہ عسیر سے ریاض تک سفر طویل اور مشکلات سے بھرپور ہے لیکن اسے کورونا کی پابندیوں میں سفر کی اجازت درکار ہے۔ اس پر حکومت کی طرف سے الخبرانی کو اپنی بیٹی کو عسیر سے ریاض میں اسپتال پہنچانے کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے الخبرانی نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت نے میرے ساتھ جو حسن سلوک کیا ہے وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ میں وزارت صحت کے اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔حسن الخبرانی نے کہا کہ اس کی 12 سالہ بچے کو دماغی عارضہ لاحق تھا اور وہ دو ماہ سے علاج کے لیے بچی کو ریاض لے جانا چاہتا تھا۔ بچی کی سرجری ناگزیر تھی۔ آخر کار نے وزارت صحت کے حکام سے بیٹی کے علاج کے لیے سفر کی اجازت مانگی تو حکومت کی طرف سے نہ صرف اسے سفر کی اجازت دی بلکہ بچی کو سیکڑاوں میل دور لے جانے کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کردیا۔ اس نے مجبوری کے عالم میں حکومت کی طرف سے سفر کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کرنے پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے کہا کہ یہ سب خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر صحت توفیق الربیعہ کی عوام دوست کاوشوں کا نتیجہ ہے۔