بینکوں کیلئے بینک ڈاٹ ان اور مالیاتی شعبہ کیلئے ایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین ہو گا:ملہوترا

   

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستانی بینکوں کے لیے بینک ڈاٹ ان خصوصی انٹرنیٹ ڈومین اور مالیاتی شعبے کے لیے ایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستانی بینکوں کے لیے بینک ڈاٹ ان ایکسلوسیو انٹرنیٹ ڈومین شروع کیا جائے گا۔ اس ڈومین کے لئے رجسٹریشن اس سال اپریل سے شروع ہوگا اور اس کے بعد پورے مالیاتی شعبے کے لیے ایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے بینکنگ دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے ۔