بین الاقوامی برادری افغان عوام کے مفاد کیلئے مل کر کام کرے

   

کابل : افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے ٹامس نکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں سے سب سے زیادہ ضرورت مند افغانوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچے گا جو بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ٹامس نکلسن نے اپنے تین روزہ دورے میں سلسلہ وار ٹویٹس کے بعد کہا کہ فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اور دوسرے پاکستانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں افغانستان سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطہ اور بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کے مفادات کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ ٹامس نکلسن نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے معاملات پر بات کی۔ پشاور میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان اور پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسیوں کے لیے دہشت گردی کے خطرہ کی نشاندہی تھی۔