بین الاقوامی عدالت انصاف میں ہندوستان کا احتجاج

   

دی ہیگ ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کلبھوشن جادھو کیس میں پاکستان کے وکیل کی جانب سے استعمال کردہ لب و لہجہ اور گالی گلوج پر احتجاج کیا۔ آج بین الاقوامی عدالت انصاف میں اس کیس کی دوسرے دن بھی سماعت جاری ہے۔ اقوام متحدہ عدالت پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے وقار کی برقراری کیلئے ایک سرخ لائن کھینچے۔ ہریش سالوے نے آئی سی جے کے سامنے ہندوستان کے کیس کو پیش کیا اور جادھو کے معاملہ میں پاکستان کے وکیل قمرقریشی کے گالی گلوج پر اعتراض کیا اور توجہ دلائی کہ پاکستانی وکیل کی یہ شرمناک حرکت ہے۔