بیویوں سے جھگڑے پر شوہروں کی خودکشی

   

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر میں دو افراد نے ان کی بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ اور بوئن پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حسین ساگر تالاب سے 38 سالہ سید وزیر علی کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ وزیر علی گوتم نگر بالانگر علاقہ کے ساکن یونس علی کا بیٹا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کا ان کی بیوی سے مبینہ طور پر گذشتہ روز جھگڑا ہوا تھا ۔ سابق میں بھی جھگڑے جاری تھے ۔ ایک دن وزیر علی نے ان کی بیوی شہناز بیگم پر چاقو سے مبینہ طور پر حملہ کیا جس کی شکایت خاتون نے پولیس اسٹیشن میں کروائی تھی اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا اور وزیر علی گذشتہ روز سے مکان سے لاپتہ ہوگئے تھے جو حسین ساگر تالاب میں دستیاب ہوئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 36 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم اولڈ بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگرا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے