بیویوں سے جھگڑے کے بعد دو افراد کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر اور راجندر نگر حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے بیویوں سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی جو مالی پریشانی کا بھی شکار ہے۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ سید ناصر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ عیدی بازار علاقہ میں رہتا تھا۔ سال 2013 ء میں ان کی شادی ہوئی تھی ۔ ناصر مالی پریشانی اور بیوی سے جھگڑے کے سبب شدید پریشانی کا شکار تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے ڈرائیور تھا۔ سن سٹی علاقہ میں رہتا تھا ۔ گزشتہ روز 26 فروری کے دن شیوا کمار نے پھانسی لے کر انتہائی اقدام کرلیا جس کا بیوی سے اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ع