بیوی بچوں کا قبول اسلام ،ایک شخص کا اقدام خودکشی

   

ذہن سازی کے الزام میں مسلم خاندان کے خلاف کیس در ج
نئی دہلی: گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کے اسلام قبول کرنے اور اس سے الگ رہنے پر افسردہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ گجرات کے ضلع بناس کانٹھا سے تعلق رکھنے والے ہریش سولنکی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بچوں کے اسلام قبول کرنے اور اس سے الگ رہنے پر افسردہ ہو کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے اس معاملے میں سہیل شیخ نامی شخص اور اس کے خاندان کے دیگر چار افراد کے خلاف مبینہ طور پر ہریش سولنکی کی بیوی اور بچوں کو اسلام قبول کرنے کے لیے ’’ذہن سازی‘‘ کرکے خودکشی پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پالن پور (ایسٹ) پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دو ملزموں کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔بناس کانتھا کے ڈیسا تعلقہ کے مالگڑھ گاؤں سے تعلق رکھنے والے سولنکی نے اپنی زندگی ختم کرنے کیلئے زہر کھایا۔