بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی ٹینک بنڈ میں خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے ٹینک بنڈ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ رامگوپال پیٹ پولیس کے مطابق 43 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، سکندرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا۔ 20 فبروری کو راجو کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا اور مکان بھی نہیں گیا۔ راجو کے تعلق سے اس کے افراد خاندان پریشان تھے۔ پولیس نے آج ٹینک بنڈ سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور شناخت کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔