بیوی سے جھگڑے کے بعد پجاری کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک پجاری نے خودکشی کرلی جو بیوی سے جھگڑے کے بعد پریشان تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ راجیشور راؤ جو سنکیشور بازار علاقہ کا ساکن تھا، ایک مندر میں پجاری تھا اور ٹیمل کوارٹرس میں رہتا تھا۔ راجیشور راؤ اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور گذشتہ روز سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں ان کی کونسلنگ بھی کی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع