بیوی نے شوہر کو مار کر جلانے کے بعد کچن کے چھت کے نیچے دفن کردیا

   

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے انوپور میں ایک 32 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کو ہلاک کرنے کے بعد جلادیا اور اپنے کچن میں دفن کرنے کے بعد تقریباً ایک ماہ تک اس لکڑیوں کے چولہے پر پکوان کرتی رہی جس کے نیچے شوہر دفن تھا۔ پولیس نے کہا کہ متوفی 22 اکٹوبر سے لاپتہ تھا۔ حال ہی میں ان کے بھائیوں نے پولیس کو اس کے قتل کے بارے میں خبر دی تھی۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔