بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 5 سال قید کی سزاء

   

حیدرآباد 6 فروری (سیاست نیوز) بیوی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوہر کو نامپلی کی عدالت نے 5 سال کی سزا سنائی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے سال 2019 کے مقدمہ میں عدالت نے آج فیصلہ سنایا اور 43 سالہ فیروز کو سزا سنائی۔ پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور فیروز جو بی ایم چھاونی چھتری ناکہ کا ساکن ہے نے بیوی شبانہ بیگم پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی اور عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ۔ نامپلی کی عدالت نے 5 سال کی سزا اور ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے فیصلہ سنا دیا۔ ع