بیوی کا عاشق کے ساتھ شوہر کا اغوا ، اغوا کنندوں کے خلاف مقدمات

   

حیدرآباد۔29 ۔ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ منڈھا مارکٹ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں بیوی نے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کا اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ شیخ واجد ساکن آر ٹی سی کالونی مولا علی کی شادی اصفیہ بیگم سے سال 2012 ء میں ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ مشیر آباد کے آصف سے دوستی کی اور بعد ازاں دونوں نے شادی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔ جاریہ سال اپریل میں اصفیہ نے اپنے شوہر کے مکان چھوڑ کر آصف سے ملاقات کیلئے گئی تھی لیکن شوہر شیخ واجد کی جانب سے شکایت درج کرانے پر ملکاجگیری پولیس نے اصفیہ بیگم کا پتہ لگاتے ہوئے اسے شوہر کے حوالے کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اصفیہ بیگم اپنے شوہر سے علحدہ ہونے کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہی تھی لیکن کامیاب نہ ہونے پر اس نے اپنے عاشق آصف کی اور اس کے دیگر ساتھیوں عمران ، محمد ، جعفر ، عرفان اور محمود کی مدد سے اغواء کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت پیر کو شیخ واجد کا سکندرآباد علاقہ سے اغواء کرلیا گیا تھا اور اسے مشیر آباد علاقہ میں محروس رکھا گیا تھا ۔ مقامی عوام کی جانب سے اس بات کا پتہ چلنے پر پولیس کی ایک ٹیم واجد کو اغواء کنندوں کی چنگل سے بچالیا گیا ۔ ب