بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /23 جنوری (سیاست نیوز) سرونگر پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث ایک شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ این رامو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے نے /14 جنوری کی شب علاقہ سرور نگر میں اپنی بیوی سونی کا بہیمانہ طور پر قتل کیا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ رامو نے سال 2010 ء میں سونی سے لو میاریج کی تھی اور اسے دو لڑکیاں بھی پیدا ہوئی تھیں ۔ ملزم کو یہ شبہ تھا کہ اس کی بیوی سونی پڑوس کے ایک شخص سے فون پر مسلسل بات کررہی ہے ۔ بیوی کے کردار پر شبہ کرنے کے نتیجہ میں آئے دن میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا اور /14 جنوری کی شب رامو نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں وہ فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے رامو کا پتہ لگاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور بعد ازاں عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔