بیوی کو مائیکے سے مناکر واپس لانے کے بعد شوہر کی خودکشی

   


حیدرآباد : ناراض بیوی کو مناکر گھر واپس لانے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 34 سالہ کرشنا نے خودکشی کرلی۔ کرشنا پیشہ سے جاروب کش تھا جو اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس شخص کی بیوی ناراض تھی اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کے بعد مائیکے چلی گئی تھی۔ اس شخص کا سسرال مولا علی علاقہ میں تھا۔ اس شخص نے بڑی کوشش کے بعد بیوی کی ناراضگی کو دور کیا اور مائیکے سے گھر واپس لے آیا۔ تاہم کل رات اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کرشنا اور رینوکا کی شادی سال 2006 ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے