بیوی کے گھر چھوڑنے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) بیوی کے گھر چھوڑ کر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی جو آن لائن قرض کی ہراسانیوں کا بھی شکار بتایا گیا ۔ ناگول پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 37 سالہ شیخ عبدالرحیم نے خودکشی کرلی۔ عبدالرحیم گڈی انارم کے ساکن شیخ غلام رسول کا بیٹا تھا جو ڈی سی ایم ڈرائیور تھا۔ چند دنوں سے جھگڑوں کے باعث عبدالرحیم کی بیوی اپنے بچوں کو چھوڑکر مائیکے چلی گئی ۔ چند روز قبل عبدالرحیم کی ڈی سی ایم کو فینانسروں نے ضبط کرلیا تھا۔ اس شخص کو فینانسروں کی ہراسانی کا سامنا تھا۔ آن لائن قرض کی ہراسانیاں بھی بڑھ گئی تھیں، پریشانی میں بیوی کے گھر چھوڑنے سے عبدالرحیم دلبرداشتہ ہوگیا اور انتہائی اقدام کرلیا۔ ناگول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع