بیوی گھر چھوڑکر جانے پر شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے گھر چھوڑ کر چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 35 سالہ سریکانت جو تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے زیڈ پی ایچ ایس اسکول میں اٹینڈر کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلے گئی تھی جس سے وہ پریشان ہوگیا اور اس نے لالہ گوڑہ علاقہ میں بیجاپور ایکسپریس کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔